کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی آج سے شروع ہوگی

25 ایکڑ آبپاش، 50 ایکڑ بارانی رقبے کے مالک لوازمات خریدنے کیلیے قرض لے سکتے ہیں


APP October 06, 2013
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ 25ایکڑ آبپاش اور 50ایکڑ بارانی رقبے کے مالک کاشتکار پاس بُک کے ذریعے زرعی لوازمات کی خریداری کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

زرعی ترقیاتی بینک کے ون ونڈو آپریشن پروگرام کے تحت آج بروزپیر سے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کا اجرا ہو گا تاہم فیصل آباد کے کاشتکاریہاں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہونے کی وجہ سے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ 25ایکڑ آبپاش اور 50ایکڑ بارانی رقبے کے مالک کاشتکار پاس بُک کے ذریعے زرعی لوازمات کی خریداری کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مرکز کی سطح پر ہر پیر کو زرعی ترقیاتی بینک کے موبائل کریڈٹ آفیسرز کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کریں گے اوربینک تین دن میں قرضہ جاری کرنے کا پابند ہو گا۔



ترجمان نے کہا کہ کاشتکار حکومت کی طرف سے زرعی شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھا کر خریف کی فصلوں کے پیداواری اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں ا ور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر کے زرعی خود کفالت کے ساتھ ساتھ اپنی آمد ن بڑھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں