گوادرفری زون پر 5 سال کیلئے ٹیکس ختم

بلوچستان حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرنے جارہی ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

بلوچستان حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرنے جارہی ہے، ترجمان حکومت بلوچستان، فوٹو: فائل

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون پر 5 سال کیلئے لگے ٹیکسز کوختم کردیا گیا ہے۔


میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 96 سال بعد مائنز اینڈ منرلز پالیسی تبدیل کرنے جارہے ہیں، مائنز میں انسانی وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ گوادر فری زون پر 5 سال کیلئے لگے ٹیکسز کوختم کردیا گیا ہے جب کہ بلوچستان حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرنے جارہی ہے، زیارت اور شعبان میں سیاحت کے فروخت کیلئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں روزگار کے اتنے موقع پیدا کریں گے کہ باہر سے لوگ یہاں آئیں گے۔
Load Next Story