آئندہ سال قومی گرڈ میں 12 سو میگاواٹ بجلی شامل ہوگی یو ایس ایڈ

20لاکھ سے زائد گھریلو صارفین اور کاروبار کو سہولت ملے گی،اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی


این این آئی October 06, 2013
یوایس ایڈ کے مطابق رواں سال ایک ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جس سے بیس لاکھ سے زائد گھریلو صارفین اور کاروبار کو سہولت ملے گی۔ فوٹو: فائل

یو ایس ایڈ کے تعاون سے آئندہ سال قومی گرڈ میں 12سو میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔

یوایس ایڈ کے مطابق ادارہ ایک توانائی پالیسی پر عمل کررہا ہے جو بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں حکومت پاکستان کی پالیسی اصلاحات میں تعاون کرے گی، پالیسی کا مقصد قومی گرڈ میں بارہ سو میگاواٹ بجلی شامل کرنا ہے، یوایس ایڈ کے مطابق رواں سال ایک ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جس سے بیس لاکھ سے زائد گھریلو صارفین اور کاروبار کو سہولت ملے گی جس سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔




آئندہ سال مزید دو سو میگاواٹ بجلی بھی فراہم کی جائے گی ۔امریکا اور پاکستان نے تربیلا بجلی گھر کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے جس سے اس کی پیداواری صلاحیت میں ایک سو اٹھائیس میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔دونوں ملک بجلی کی پیداوار میں سو میگا واٹ اضافے کیلیے منگلا ڈیم کے جنریٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت بھی کررہے ہیں۔ اْنہوں نے سندھ میں جامشورو بجلی گھر اور پنجاب میں مظفر گڑھ پلانٹ کوبھی بہتر بنایا ہے جس سے سات سو پچاس میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔