فضل الرحمان بلیک میلر ہیں جو دھرنے کے نام پرمال بنارہے ہیں علی زیدی

فضل الرحمان کشمیر کے لیے کچھ نہیں کرسکے، اب کیا وہ کشمیر فتح کرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں؟ علی زیدی


ویب ڈیسک October 04, 2019
فضل الرحمان کشمیر کے لیے کچھ نہیں کرسکے، اب کیا وہ کشمیر فتح کرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں؟ علی زیدی، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مولانا فضل الرحمان کو بلیک میلرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے نام پر وہ چندہ کرکے مال بنارہے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تو بلیک میلر ہیں، وہ ساڑے چار سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے مگر انہوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا، یہ بھی ماضی کی حکومتوں کا کارنامہ ہے کہ ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنایا جسے آدھی جگہوں کے تو ویزے ہی نہیں ملتے تھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا فضل الرحمان کشمیر کے لیے کچھ نہیں کرسکے، اب کیا وہ کشمیر فتح کرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں، دھرنے کے نام پر وہ صرف مال بنارہے ہیں۔

ایک سال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت تو جیل میں ہے جنہوں نے صرف فیری سروس ہی نہیں 50 ایئرپورٹ بھی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں