گندم کی کاشت کیلیے زمین بروقت تیار کرنے کی ہدایت

کاشتکارگلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ملادیں اور زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج اور کھاد کا انتظام کریں۔


Numainda Express October 06, 2013
کاشتکارگلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ملادیں اور زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج اور کھاد کا انتظام کریں۔ فوٹو: فائل

محکمہ زراعت پنجاب، راولپنڈی کے ترجمان نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلیے بروقت زمین کی تیاری شروع کردیں۔

بارانی علاقوں میں بارش کی صورت میں کھیت میں گہرا ہل چلا کر وتر کو محفوظ کریں۔ کاشتکارگلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ملادیں اور زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج اور کھاد کا انتظام کریں۔ پنجاب کے تمام بارانی علاقوں کیلیے محکمہ زراعت کی منظور شدہ گندم کی اقسام جی اے 2002، عقاب2000، این اے آر سی 2009، این آر سی 2011، بارس 2009 اور دھرابی کی کاشت 20اکتوبر سے 15 نومبر جبکہ چکوال 50 کی کاشت 15 اکتوبر سے15 نومبر تک کریں۔

کاشتکار بروقت کاشت کیلیے شرح بیج 50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ بیماری، جڑی بوٹیوںسے پاک صاف ستھرا اور صحتمند بیج کاشت کریں۔ بیج اُگائو کی شرح 85 فیصد سے کم ہرگز نہیں ہونی چاہیے بصورت دیگر شرح بیج میں مناسب اضافہ کریں۔ کاشتکار گندم کی کاشت سے پہلے محکمہ زراعت کے عملے کے مشورے سے پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں تاکہ فصل بیماری سے محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔