تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں بڑھانے کیلیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ تیار

مجوزہ مسودے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائے گا


Ehtisham Mufti October 05, 2019
مجوزہ مسودے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

حکومت نے تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں بڑھانے کی غرض سے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا مسودہ مرتب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ بھی مرتب کرلیا ہے اور ساتھ ہی تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے اصلاحاتی پیکیج بھی تیار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ مجوزہ مسودے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس کی شرح کا تعین کیا جائے گا، سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دی جائے گی، ایف بی آر اور وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزی فکسڈ ٹیکس پلان تیار کیا ہے اور مجوزہ اسکیم کے مسودے کی منظوری حاصل کرنے کے لیے حکومت رواں ماہ ہی پیش کرے گی۔

تعمیراتی شعبے پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات کے لیے فی اسکوئر فٹ الگ الگ فکسڈ ٹیکس مقرر کی تجویز زیر غور ہے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز کو ایف بی آر میں بہرصورت رجسٹرڈ ہونا ہوگا، جن بلڈرز کے پاس این ٹی این نمبر ہے لیکن وہ ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کراتے انہیں گزشتہ 5 سال کا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں