عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی بڑھ رہی ہے آئی ایم ایف

رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی، آئی ایم ایف کی سالانہ رپورٹ جاری


ویب ڈیسک October 05, 2019
رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی، آئی ایم ایف کی سالانہ رپورٹ جاری (فوٹو: فائل)

YILAN (TAIWAN): آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں ادارے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہے اسے بے یقینی کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام ممبر ممالک کے لیے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پر فوکس کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء میں آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی اکنامل سرویلئنس، فنانسنگ کی فراہمی و لینڈنگ اور کپیسٹی ڈویلپمنٹ پر مشتمل تین ایریاز میں معاونت فراہم کی، آئی ایم نے 119 ممالک کی اقتصادی ہیلتھ کی چیکنگ مکمل کی، آئی ایم نے 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ و لینڈنگ فراہم کی، چار کم آمدنی رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کو 32 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جب کہ تکنیکی معاونت و کپیسٹی ڈویلپمنٹ کی مد میں 30 کروڑ60 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں