ویرات کوہلی کا جذباتی پرستار ’’سیلفی‘‘ کیلیے گراؤنڈ میں گھس گیا

پُرجوش شائق 2 منٹ سے زائد وقت تک گراؤنڈ میں رہا۔

پُرجوش شائق 2 منٹ سے زائد وقت تک گراؤنڈ میں رہا۔ فوٹو: فائل

ویرات کوہلی کا جذباتی پرستار ' سیلفی 'کیلیے سیکیورٹی حکام کو چکمہ دے کر گراؤنڈ میں گھس گیا۔


کوہلی کے جذباتی پرستار کی آمد پرجنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرنے والے میزبان کپتان ہکا بکا رہ گئے، نوجوان نے نہ صرف انھیں گلے لگانا چاہا بلکہ سیلفی پر بھی مصر رہا۔

اس صورتحال میں نائب کپتان اجنکیا راہنے بھی درمیان میں آئے، پُرجوش شائق 2 منٹ سے زائد وقت تک گراؤنڈ میں رہا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ کر باہر نکال دیا۔
Load Next Story