کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں مظاہرے

وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ملک بھرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں


News Agencies October 05, 2019
وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ملک بھرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں فوٹو : فائل

وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ملک بھرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کیے گئے۔

پاکستان کوسٹ گارڈزنے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی اور کشمیریوں کو انصاف دو اور بھارت کی جانب سے ظلم وستم کو ختم کر نے کے نعرے لگاتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان، ہم لے کے رہیں گے۔

ڈی جی بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ان سے الگ نہیں،موجودہ حکومت اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو جس طرح اجاگر کر رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم کے طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ظلم وبربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

دریں اثناء سکھرمیں ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم کے طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ظلم وبربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، صدر الہی بخش میتلوودیگرنے کہا کشمیر میںبھارتی تسلط ، ظلم و بربریت اور کرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عالمی برادری ا س کا نوٹس لے۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر بھمبر سے سرینگر تک براستہ مظفرآباد چکوٹھی آزادی مارچ کا آغازکردیاگیا۔

لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار کے مطابق میرپورسے جلوس کوٹلی، راولاکوٹ، باغ اور دھیرکوٹ سے ہوتا رات گئے مظفرآباد پہنچے گااورپھر مظفرآباد سے چکوٹھی کیطرف روانہ ہوگا۔ ہٹیاں بالا سے نمائندہ اعجاز احمد میرکے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قافلے لائن آف کنٹرول چکوٹھی توڑنے کی کال قافلے آزاد کشمیر بھر سے چل پڑے۔

شکرگڑھ سے معروف عالم دین ممنون آسوی نے کہاکہ دنیا پر بھارت کا مکروہ چہرہ آشکار ہو چکا ہے ۔ عالمی طاقتیں بھارتی غنڈہ گردی کانوٹس لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔