جنرل کیانی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مثبت اور ٹھوس روایت قائم کی الطاف حسین

الطاف حسین نے جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ان کے ساتھیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


ویب ڈیسک October 07, 2013
الطاف حسین نے جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ان کے ساتھیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو: فائل

TANDO MUHAMMAD KHAN: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مثبت اور ٹھوس روایت قائم کی ہے۔

لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جنرل کیانی کو جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کو مزید مستحکم کیا اور ان کی قیادت میں مسلح افواج نے ڈٹ کر ملک کا دفاع کیا۔ الطاف حسین نے جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ان کے ساتھیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 29 نومبر کو اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں