مصر میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 34 افراد ہلاک

مصر کی پولیس نے پُر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: رائٹرز

مصر میں سابق صدر مرسی کے حامیوں کی التحریر اسکوائر کی جانب پیش قدمی روکنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 34 افراد جاں بحق جب کہ 209 زخمی ہو گئے۔


مصر میں 6 اکتوبر کے دن 1973 میں ہونے والی عرب اسرائیل جنگ کے حوالے سے معزول صدر مرسی کے حامیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کرنعرے لگاتے ہوئے التحریر اسکوائر کی جانب بڑھ رہے تھے، مصر کی پولیس نے پُر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس سے 34 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ مصری فوج کی جانب سے جولائی میں صدر مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
Load Next Story