بابراعوان کی درخواست پر سابق رکن نے عمران خان کے خلاف کیس واپس لے لیا

عارف یوسف نے وزیراعظم کیخلاف کیس واپس لے لیا تاہم ان کی پارٹی رکنیت بحالی کا فیصلہ نہیں ہوا، شوکت یوسفزئی


ویب ڈیسک October 05, 2019
عارف یوسف کی پارٹی رکنیت بحالی کا فیصلہ نہیں ہوا، شوکت یوسفزئی

YILAN, TAIWAN: شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عارف یوسف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس واپس لے لیا تاہم ان کی پارٹی رکنیت بحالی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سابق مشیرعارف یوسف پر سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام ثابت نہیں ہوسکا جس پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے ان کے گھر جاکر عارف یوسف سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست کی۔

بابراعوان کی درخواست پر عارف یوسف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لے لیا، وہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کا 50 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس واپس لے لیا۔

واضح رہے عمران خان نے عارف یوسف پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاکر پارٹی سے نکال دیا تھا جس پر انہوں نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عارف یوسف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس واپس لے لیا تاہم ان کی پارٹی رکنیت بحالی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عارف یوسف نے اگر رکنیت بحالی کے حوالے سے درخواست دی تو اس پر پارٹی میں غور کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں