ٹھٹھہ صفائی کے ناقص انتظامات پر وزیر بلدیات کی برہمی

سندھ میں کہیں بھی صفائی کے کاموں میں کمی نظر آئی تو وہاں کے افسران کو فوری معطل کیا جائے گا، اویس مظفر


Nama Nigar October 07, 2013
ناقص انتظامات پر صوبائی وزیر نے 3 میونسپل آفسر برطرف کر دیے ۔ فوٹو: فائل

PARIS: ٹھٹھہ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر صوبائی وزیر اویس مظفر کی برہمی، 3 میونسپل آفسر برطرف کر دیے گئے۔

اگر کہیں بھی صفائی ستھرائی میں کمی آئی تو وہاںکا افسر برطرف کر دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے ٹھٹھہ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر میونسپل کمیٹی کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف میونسپل افسر و تعلقہ ایڈمنسٹریٹر علی شیر جعفری، سینٹری انسپکٹر غلام محمد خشک اور انجینئر محمد اقبال کو نوکری سے برخاست کر دیا۔



انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برخاست ہونیوالے افسران کو بار ہا ہدایات کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی پر بھر پور توجہ دے، مگر اس پر ذرہ عمل نہیں کیا گیا،جس کی وجہ سے تمام افسران کو برطرف کیے گئے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں کہیں بھی صفائی ستھرائی کے احکامات پر عمل نہیں ہوا تو وہاں کے تمام افسران معطل کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں