مولانا فضل الرحمان جیسے لیڈر بچوں کو سیاست کےلیے استعمال کرتے ہیں فواد چوہدری
مولانا فضل الرحمان کی تحریک کے 2 مقاصد ہیں،اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے لیڈر بچوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا پھر سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، مولانا فضل الرحمان اور تحریک لبیک پاکستان وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب فضل الرحمان کی تحریک کے2 بڑے مقاصد ہیں ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائیں گی۔