پنگریو ہندو میت مسلم قبرستان میں دفنانے پر شہری مشعل شٹر بند ہڑتال

مذہبی جماعتوں کا احتجاج ،قبرستان کا گھیرائو، میت باہر نکال دی، پولیس کی مداخلت، لواحقین میت لے گئے


Nama Nigar October 07, 2013
واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں میں اشتعال پھیل گیا، شہر میں شٹر بند ہڑتال کر دی۔ فوٹو: فائل

ہندو کی میت مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے کے معاملے پر شہر میں شٹر بند ہڑتال اور احتجاج، مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے قبرستان کا گھیراؤ کرکے لاش قبر سے نکال لی، ورثاء لاش لے کر نوکوٹ روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنگریو کا رہائشی بھورو بھیل 2 روز قبل موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، جو گزشتہ روز سول اسپتال میں انتقال کر گیا۔ رات گئے متوفی کے لواحقین نے اس کی میت کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیا۔ علی الصبح واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں میں اشتعال پھیل گیا، شہر میں شٹر بند ہڑتال کر دی ۔ مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنان بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔



انھوں نے واقعے کو شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔ بعد ازاں جلوس کی شکل میں مذہبی کارکنان اور شہریوں نے قبرستان پہنچ کر قبرستان کا گھیرائو کر لیا اور قبر کھود کر لاش نکال کر باہر رکھ دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی قبرستان پہنچ گئی اور قبر کے گرد پہرا لگا کر مشتعل افراد کو وہاں سے ہٹا دیا۔ ڈی ایس پی ٹنڈو باگو اسلم خانزادہ نے میت کے لواحقین کو بلایا تاکہ وہ اپنی میت یہاں سے نکال کر اقلیتی قبرستان میں دفن کریں۔ کئی گھنٹے بعد متوفی کے لواحقین قبرستان پہنچے اور لاش لے کر آخری رسومات کے لیے نوکوٹ روانہ ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں