ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو قتل کی دھمکی
نامعلوم افراد نے میری گاڑی میں خط پھینکا جس میں 2 گولیاں اور جان سے مارنے کی دھمکی تحریر ہے، سلمان مجاہد
RAWALPINDI:
ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، نامعلوم ملزمان سلمان مجاہد بلوچ کی گاڑی پر دھمکی آمیز خط اور پسٹل کی گولیاں پھینک کر فرار ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا
ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے سلمان مجاہد نے بتایا کہ ان کا ڈرائیور کسی کام سے گیا ہوا تھا جب وہ واپس گھر آیا تو ڈبل کیبن گاڑی کے عقبی حصے میں ایک پرچہ پڑا ہوا تھا جس میں پستول کی دو گولیاں بھی لپٹی ہوئی تھیں، پرچے پر تحریر تھا کہ '' سلمان بلوچ تجھے جلد ہی علی رضا عابدی کے پاس بھیج دیں گے ''۔
سابق ایم این اے نے مزید بتایا کہ واقعے کے فوری بعد ایس ایس پی جنوبی شیراز نذیر اور دیگر حکام کو آگاہ کردیا ہے، جب کہ واقعے کے حوالے سے گذری تھانے میں درخواست بھی جمع کرادی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام
دوسری جانب تھانہ گزری کے ایس ایچ او رضوان حیدر کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس میں واقعے کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، سلمان مجاہد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا جائے گا، اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے مشاورت جاری ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔
ایس ایچ او رضوان حیدر نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کا بیان قلمبند کرکے گاڑی کے روٹ پر موجود کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹٰجز بھی حاصل کی جائیں گی ، جو بھی ملوث ہوا اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلحہ دکھانے پر سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ