اوورسیز پاکستانیوں کیلیے سامان لانے سے متعلق نئی سہولت متعارف

شیڈول فلائٹ سے 4 گھنٹے قبل اضافی سامان کی بکنگ پر پچاس فیصد تک رعایت ملے گی


Staff Reporter October 05, 2019
شیڈول فلائٹ سے 4 گھنٹے قبل اضافی سامان کی بکنگ پر پچاس فیصد تک رعایت ملے گی (فوٹو: انٹرنیٹ)

پی آئی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اضافی سامان وطن لانے سے متعلق ایک نئی اسکیم متعارف کرادی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، شیڈول فلائٹ سے 4 گھنٹے قبل اضافی سامان کی بکنگ پر پچاس فیصد تک رعایت ملے گی۔

اضا فی سامان کی نئی اسکیم سے اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، یورپ سمیت دیگر خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی، قومی ایئرلائن کی جانب سے کیے گئے اس اقدام سے ادارے کو ریونیو حاصل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔