جیل حکام کی فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت

ایسے ملزمان کو ماضی میں آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی، جیل حکام کی رپورٹ


ویب ڈیسک October 05, 2019
ایسے ملزمان کو ماضی میں آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی، جیل حکام کی رپورٹ۔ فوٹو:فائل

اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمیشرہ فریال تالپور سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولتیں دینے سے معذرت کرلی ہے۔

جیل حکام نے رپورٹ میں فریال تالپور کو فراہم کردہ سہولتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ایسے ملزموں کو ماضی میں آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے ملزمہ کو آئی پیڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں