چیمپئنز لیگ کے اختتام پر راہول ڈریوڈ اور ٹنڈولکر ٹی 20 کرکٹ سے رخصت

آخری مرتبہ ایک ساتھ میچ کھیلا مگر دونوں الگ الگ ٹیموں ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز میں شامل تھے۔


Sports Desk October 07, 2013
ڈریوڈماسٹر ٹیکنیشن ہے، سچن،ٹنڈولکر کوکھیلتے دیکھ کر کرکٹرزبڑے ہوئے ہیں،ڈریورڈ۔فوٹو:فائل

چیمپئنز لیگ کے اختتام کے ساتھ ہی سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ ایک ساتھ ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے رخصت ہوگئے، دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ میچ کھیلا مگر دونوں الگ الگ ٹیموں ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز میں شامل تھے۔

راہول ڈریوڈ نے کہا کہ اگرچہ سچن ٹنڈولکر میرے ہم عمر یا دو ماہ مجھ سے چھوٹے ہی ہیں مگر انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ مجھ سے 7 برس سینئر تھے، جب میں ٹیم میں آیا تو میرے تیسرے ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کپتان تھے، وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر کرکٹرز بڑے ہوتے ہیں، ہم سب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے ان سے تحریک حاصل کیا کرتے تھے۔ 40 سالہ ٹنڈولکر نے بھی ڈریوڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ماسٹر ٹیکنیشن ہے، وہ میری ٹیم کا نمبر تین بیٹسمین ہے اس نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں