سرکاری کالجوں کے ڈگری امتحانات 26 نومبر سے ہونگے

پرنسپلز نے ڈگری کلاسز کے امتحانی مراکز کالجوں میں منتقل کرنیکی تجویزمستردکردی


Staff Reporter October 07, 2013
فیصلہ ہفتہ کو جامعہ کراچی میں الحاق شدہ ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی کے سرکاری ڈگری کالجوں کے پرنسپلز نے ڈگری امتحانات کے ''امتحانی مراکز'' جامعہ کراچی سے کالجوں میں منتقل کرنیکی تجویز مستردکردی ہے۔

جبکہ نتائج کے جلد اجرا کیلیے کاپیوں کے جانچ کے مرکزی نظام سینٹرلائزاسسمنٹ کی تجویز جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے مسترد کردی،کراچی کے سرکاری کالجوں کے ڈگری کلاسز کے امتحانات 26 نومبر سے شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے جو مرحلہ وار دو حصوں میں لیے جائینگے اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو جامعہ کراچی میں الحاق شدہ ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے کی، اجلاس میں ڈگری کلاسز کے امتحانات کی تاریخوں کی منظوری دی گئی۔



جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے تحت کراچی کے سرکاری ڈگری کالجوں کے بی ایس سی اور بی اے ریگولر، پرائیویٹ کے امتحانات 26 نومبر سے شروع ہونگے دوسرے مرحلے میں بی کام ریگولرکے امتحانات 10 دسمبر سے ہونگے، بی کام پرائیویٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا،اجلاس میں ڈگری کلاسز کے امتحانی مراکز شہرکے سرکاری کالجوں میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کی سرکاری کالجوں کے پرنسپلز نے شدید مخالفت کی،اجلاس میںپرنسپلز کی جانب سے کاپیوں کی جانچ کا مرکزی نظام متعارف کروانے کی تجویز سے مناسب جگہ نہ ہونے پر شعبہ امتحانات جامعہ کراچی نے اتفاق نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں