400 میٹر ہرڈلز ریس امریکی ایتھلیٹ دلیلہ نے ریکارڈ قائم کردیا

توشی کیزو یامانیشی نے جاپان کیلیے واکنگ ایونٹس میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا


Sports Desk October 06, 2019
توشی کیزو یامانیشی نے جاپان کیلیے واکنگ ایونٹس میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ چیمپئن شپ میں امریکی خاتون ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے 400 میٹر ہرڈلز ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 52.16 سیکنڈز میں طے کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

دوحہ کے خلیفہ اسٹیڈیم میں دلیلہ نے ہموطن سڈنی مک لافلِن کو 7 سیکنڈز کے فرق مات دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا، اس سے پہلے دلیلہ محمد نے ہی جولائی میں ایووا میں ہونیوالی 400 میٹر ہرڈل ریس میں52.20 سیکنڈز میں ریس جیت کر 16 برس پرانا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

امریکا سے ہی تعلق رکھنے والے اولمپک چیمپئن برائنا میک نیل ہفتے کو 100 میٹر ہرڈلز ریس سے ڈس کوالیفائی ہوگئیں، انھیں غلط آغاز کرنے پر ریڈ کارڈ دکھاکر ایونٹ سے باہر کیاگیا، جس پر وہ آبدیدہ بھی ہوئیں، 28 سالہ ایتھلیٹ نے فیصلے پر احتجاج بھی کیا لیکن مونیٹر پر ری پلے دیکھنے کے بعد ان کے نااہل ہوجانے کی تصدیق کردی گئی۔

توشی کیزو یامانیشی نے جاپان کیلیے واکنگ ایونٹس میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا، انھوں نے گذشتہ دنوں 20 کلومیٹر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 23 سالہ رنر نے ایک گھنٹے 26 منٹ 34 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل قبضے میں کیا، ان سے قبل ان کے ہموطن یوسیک سوزوکی نے گذشتہ اتوار کو 50 کلومیٹر واک میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

یامانیشی کی کامیابی کے بعد جاپان ورلڈ چیمپئن شپ میں 1993 کے بعد واکنگ کے دونوں ٹائٹل جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ، آخری بار یہ کارنامہ 26 برس قبل اسپین نے انجام دیا تھا، روسی ایتھلیٹ ویسالی میزونوف نے 15 سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن پائی جبکہ سوئیڈن کے پیئریس کارلاسٹروم نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں