ایک ٹیسٹ میں زیادہ چھکے روہت نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے سابق کپتان نے اکتوبر 1996 میں شیخوپورہ میں زمبابوے کیخلاف12 چھکے لگائے تھے۔

پاکستان کے سابق کپتان نے اکتوبر 1996 میں شیخوپورہ میں زمبابوے کیخلاف12 چھکے لگائے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے سابق کپتان نے اکتوبر 1996 میں شیخوپورہ میں زمبابوے کیخلاف12 چھکے لگائے تھے تاہم روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں پہلے ٹیسٹ میں 13 مرتبہ گیند کو باؤنڈری سے باہر اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا۔


اس دوران انھوں نے اپنے ملک کے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پیچھے چھوڑا جنھوں نے 25 برس قبل سری لنکا کے خلاف لکھنؤ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 
Load Next Story