’’میں زندہ ہوں‘‘محمد نبی کو اپنی موت کی ’تردید‘ کے لیے سامنے آنا پڑگیا

محمد نبی نے حال ہی میں بنگلادیش سے میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔


Sports Desk October 06, 2019
محمد نبی نے حال ہی میں بنگلادیش سے میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO: افغان کرکٹر محمد نبی کو اپنی موت کی 'تردید' کیلیے سامنے آنا پڑگیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کی ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہونے کی افواہیں تیزی سے پھیلیں، اگرچہ افغان کرکٹ بورڈ نے ایک تصویر بھی جاری کی جس میں وہ مقامی میچ کے موقع پر پریکٹس میں شریک ہیں مگر افواہوں نے دم نہیں توڑا۔

مجبوراً ہفتے کو 34 سالہ محمد نبی کو ٹویٹر پر شائقین پر واضح کرنا پڑا کہ موت کی خبر جھوٹی جبکہ وہ پوری طرح خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد نبی نے حال ہی میں بنگلادیش سے میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں