ڈرائیور مہر خلیل سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کیلیے بے تاب

میری خواہش ہے کہ ہوٹل یا اسٹیڈیم میں موقع مل جائے، مہر خلیل

میری خواہش ہے کہ ہوٹل یا اسٹیڈیم میں موقع مل جائے، مہر خلیل۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈرائیورمہر خلیل سری لنکن ٹیم سے ملاقات کیلیے بے تاب ہیں۔

مارچ 2009میں مہمان آئی لینڈرز پر حملے کے بعد بس کو بھگا لے جانے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پلیئرز سے ملاقات آسان نہیں ہوگی تاہم میری خواہش ہے کہ ہوٹل یا اسٹیڈیم میں موقع مل جائے۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں مہمان کرکٹرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب حالات بہت بہتر اور ان کو کسی طرح کے سیکیورٹی خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اکتوبر 2017میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے پاکستان آنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملا اور ان کو خوش آمدید کہا تھا۔

 
Load Next Story