زیارت میں ڈی ایچ او آفس کے قریب دھماکا

پولیس کے اعلی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع...

حکومت کی طرف سے زیارت شہر میں بم ڈسپوزل کا عملہ تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

ڈی ایچ او آفس کے قریب دھماکے میں قریبی عمارتوں کوشدید نقصان پہنچا۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے عبدالمنان کے مطابق ڈی ایچ او آفس کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا ہے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کے اعلی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، زیارت شہر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ حکومت کی جانب سے تعینات ہی نہیں کیا گیا ہے۔
Load Next Story