آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کامرکز جہلم سے 15 کلومیٹرمغرب کی طرف تھا،قومی زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی گہرائی پندرہ کلو میٹرزیرزمین تھی،زلزلہ پیمامرکز فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر اور میرپور میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اتوار کی علی الصبح ایک مرتبہ پھر مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں‌ سے لرز اٹھے جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ خالق آباد میں مکان زمین بوس ہونے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 36 منٹ پرآیا، جس کا مرکز جہلم سے 15 کلومیٹرمغرب کی طرف تھا،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.8 ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story