پاک سرزمین کو ڈرون حملوں سے نجات دلائیں گےچوہدری نثار

دہشت گردی کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنا پہلی ترجیح ہے، مذاکرات کی کامیابی کیلیے تشددکی کارروائیاں فوری بندکی جائیں


Numainda Express October 07, 2013
دہشت گردی کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنا پہلی ترجیح ہے،وفاقی وزیرداخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اتوارکوجاری پالیسی بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک کے طول وعرض میں سالہا سال سے جاری دہشت گردی کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہمیشہ اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے، مذاکرات کی کامیابی کیلیے تشددکی کارروائیاںفوری بندکی جائیں۔

پاکستان کی سرزمین کوڈرون حملوںسے نجات دلائیں گے، امن اورمذکرات کے اس سلسلے کومسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل ہے،حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نامورعلماء کی حالیہ کوششوں کوقدرکی نگاہسے دیکھتی ہے ٗ ہرسطح پر تعاون کرنے پرتیارہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام سیاسی اورعسکری قیادت نے حکومتی پالیسی کی بھرپورتائیدکی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے لئے پاکستان کے نامورعلماء کرام کی حالیہ کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ہمیںخوشی ہے جید علماء نے پاکستان کے عوام کی امن کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخودپہل کی۔ علما ان کوششوںکوکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اوراس سلسلے میں ہر سطح پرتعاون کرنے پرتیارہیں۔انہوںنے کہاکہ امن اورمذکرات کے اس سلسلے کومسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ ہماری بہادرافواج جس بھرپورجذبے سے عوام کے جان ومال اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہرلمحہ تیاررہتی ہیںاتنے ہی خلوص سے یہ قومی مفادمیںحکومت کی جانب سے امن قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کوکامیابی سے ہمکنارہوتے دیکھناچاہتی ہیں۔



ہماری خواہش ہے کہ علماء کی طرف سے امن کی راہ میں اٹھایا جانے والا پرخلوص قدم جلدازجلدمنزلِ مرادتک پہنچے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ تشددکی کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اظہار کر چکے ہیںکہ پائیدار اور مستقل امن کے قیام کے لیے طاقت کے استعمال سے گریزکیا جائے۔ وہ ہرنوع کی انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کھلے دل ودماغ کے ساتھ مذاکرات کی پرزور حمایت کرتے رہے ہیں۔ ڈرون حملوں پر حکومت کا موقف دوٹوک اور واضح ہے۔ نواز شریف پہلے پاکستانی سربراہ حکومت ہیںجنہوںنے گذشتہ 9سالوںسے جاری ڈرون حملوںپراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پر زور آواز اٹھائی۔ حکومت واضح کر چکی ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور حاکمیت اعلیٰ کے خلاف ہیں بلکہ ان کے نتیجے میں ردعمل کی آگ مزید بھڑک رہی ہے۔ ہم انشاء اللہ اس پالیسی کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے اور پاکستان کی سرزمین کوڈرون حملوںجیسی اذیت سے نجات دلانے کیلئے ہرعمل کو بروئے کارلایا جائیگا۔ دہشتگردی کے مسئلے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں