ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہےحماد اظہر
ملک کے استحکام کو نظر انداز کرنےنہیں دیا جائے گا، وزیر مملکت برائے ریونیو
KARACHI:
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکمران اپنے ہی گھر کو لوٹ کر چلے گئے، (ن) لیگ نے کوئی اصلاحات نہیں کیں، (ن) لیگ نے اپنی سیاست بچانے کیلئے سخت فیصلوں میں تاخیر کی، زرمبادلہ کے ذخائر (ن) لیگ کے دور میں آدھے رہ گئے تھے، 82 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا گیا ہے، بجلی کے نرخ نہ بڑھاتے تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتیں، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، اچھی بات یہ ہے ہمارا روپیہ بھی مستحکم ہو گیا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان نے تاریخی بحران کا سامنا کیا، سود سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی ایک بہت بڑا چیلنج تھا، ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑے جس کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، معیشت میں استحکام آگیا ہے، اب بہتری کی طرف جائیں گے،ہمارے دور میں معاشی رفتار سب سے تیز نظر آئے گی، ہم مصنوعی تیزی کی طرف نہیں جائیں گے۔ ہم نے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام شروع کیا، زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، زراعت وفاق کے زیرانتظام نہیں لیکن پھر بھی 250ارب کے قریب رکھے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ صنعتکاروں کی آرمی چیف سے شکایتوں کے انبار کی خبر میں صداقت نہیں، آرمی چیف کے ساتھ تاجر برادری کی ملاقات انتہائی بہترین ماحول میں ہوئی۔ تمام ادارے اس وقت ایک پیج پر ہیں، تمام ادارے مل کر پانچ سال میں ملک کو عظیم بنائیں گے۔ ملک کےاستحکام کو نظر انداز کرنےنہیں دیا جائے گا۔ مدرسوں کے بچوں کو سیاست میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کے بے نامی اثاثوں سے متعلق حماد اظہر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے11ارب ڈالر ڈیکلیئر ہوئے ہیں، ہمیں صرف 28 ممالک کا ڈیٹا ملا ہے، اقامہ کی تفصیلات بھی نہیں ملیں، اقامہ کی تفصیلات کے لیے او ای سی ڈی کو خط لکھیں گے۔دیگر ممالک سے بھی تفصیلات آنے پر رقم میں اضافہ ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے،سفارتی طور پر بھارتی عزائم دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں، ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ سے متعلق خطرے کی کوئی بات نہیں۔