امریکا میں بار پر فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

امریکی پولیس حملہ آور کو گرفتار کرنے اور فائرنگ کی وجوہات کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے

ملزم نے بار میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
امریکا میں مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینساس کے ٹکوئلا بار میں مسلح شخص نے اندر گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


ترجمان کینساس سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ہسپانوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تاحال مفرور ہے. متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کی جائے گی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے درمیان فائرنگ کا یہ چوتھا بڑا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات بار اور شاپنگ سینٹرز جیسے عوامی مقامات پر پیش آئے جس کے بعد امریکا میں اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
Load Next Story