بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہا کرے امریکی سینیٹرز
امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدترین انسانی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی
آزاد کشمیر کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے سینیٹرز نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کر کےتمام قیدیوں کو رہا کرے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے میجرجنرل عامر نے امریکی کانگریس کے وفد کو ایل او سی پر موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور وفد کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور کرفیو سے پیدا صورتحال سےآگاہ کیا۔
بعدازاں وفد نے آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے بھی ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر کی قیادت نے دونوں سینیٹرز کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور عوام کی خاطر خواہ حمایت کو سراہا۔
صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارت کے جابرانہ وحشیانہ اقدامات سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، امریکی وفد کے دورے اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر امریکی کانگریس کے سینیٹرز نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہاکرے جب کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور دیرپا حل کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔