جج ویڈیو اسکینڈل نواز شریف کی 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست

نواز شریف کی درخواست پر پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا


October 06, 2019
نواز شریف کی درخواست پر پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا (فوٹو: فائل)

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں نواز شریف نے عدالت سے 5 افراد کو گواہ بنانے کی استدعا کردی۔

جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ، ویڈیو اور آڈیو کی فرانزک رپورٹ تیار کرنے والے برطانوی ماہرین کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ مرکزی اپیل سے متعلق انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے کے لیے گواہوں کے بیانات ضروری ہیں، شفاف اور آزادانہ ٹرائل میرا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج نے اپنا دامن داغدار ہونے کے حوالے سے خود اعتراف کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی جس جج کے کنڈکٹ پر سوال اٹھائے اس سے فیئر ٹرائل کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

نواز شریف کی درخواست پر پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں