پشاور میں خاتون نے فائرنگ کرکے اپنی کزن کو قتل کردیا

دونوں آپس میں ماموں زاد بہنیں ہیں اور ان کے گھر آمنے سامنے ہیں


Crime Reporter October 06, 2019
دونوں ماموں زاد ہیں اور آمنے سامنے رہتی ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

پشاور میں خاتون نے کلاشنکوف استعمال کرتے ہوئے اپنی کزن کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا جہاں دونوں خواتین کے گھر آمنے سامنے ہیں، کسی معاملے پر بچوں کی لڑائی ہوئی جس میں خواتین کود پڑیں اور ملزمہ خاتون فائزہ نے 18 سالہ نجمہ کو کلاشنکوف کے ذریعے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


پولیس کے مطابق مدعی رحم باچا ولد لعل بادشاہ سکنہ ادیزئی متنی نے رپورٹ درج کرادی ہے کہ بچوں کی لڑائی پر ان کی قریبی رشتہ دار مسماۃ فائزہ دختر پائیو دین نے اس کی بہن مسماۃ نجمہ بعمر 18 سال کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |