کراچیکورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہدوڈاکو ہلاکتین فرار

مرنے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،پولیس ذرائع


ویب ڈیسک October 07, 2013
ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک تین فرار ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا


جس میں پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،جبکہ ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے کچھ عرصے قبل شاہ فیصل پل پر چار پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا تھا


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں