ملالہ یوسفزئی کو پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ سے نوازا گیا

ملالہ یوسفزئی کو پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ کے لیے ہزاروں افراد کے ووٹ کے بعد چنا گیا۔

ملالہ یوسفزئی کو پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ کے لیے ہزاروں افراد کے ووٹ کے بعد چنا گیا۔

ملالہ یوسفزئی کو پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ملالہ یوسفزئی کو برطانوی اخبار کی جانب سے "پرائیڈ آف بریٹین" ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں برطانوی اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے دیا، ملالہ یوسفزئی کو اس ایوارڈ کے لیے ہزاروں افراد کے ووٹ کے بعد چنا گیا۔


دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کو بکنگھم پیلس میں دولت مشترکہ کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی شعبے سے منسلک نوجوانوں کے ایک استقبالیہ میں بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جس کی میزبانی کوئین الزیبیتھ اور ان کے شوہر شہزادے فلپ کررہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزیبیتھ اس سے قبل ملالہ کی خیریت جاننے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو بھی فون کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے، جس کی تقریب 11 اکتوبرکو اوسلو میں منعقد کی جائے گی، جبکہ ملالہ یوسفزئی کی سوانح حیات 8 اکتوبر کو شائع کی جائے گی، جس میں وہ طالبان کی جانب سے جان لیوا حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اپنے احساسات عوام کے ساتھ بانٹیں گی۔

اس سے قبل حال ہی میں ہالینڈ کی تنظیم 'کڈز رائٹس فاؤنڈیشن ' کی جانب سے بھی ملالہ کو انٹرنیشنل چلڈرنز پیس پرائز بھی دیا جاچکا ہے، جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ فنڈ بھی قائم ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے رقم اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے جمع کرائی تھی، ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story