اسلام آباد ہائیکورٹ کا نجم سیٹھی کو پی سی بی میں بروقت انتخابات نہ کروانے پر نوٹس

عدالت نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا مگر نجم سیٹھی نے اس سلسلے میں تاحال کچھ نہیں کیا، وکیل درخواست گزار


ویب ڈیسک October 07, 2013
عدالت نے نجم سیٹھی کو جواب داخل کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دے دی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن بروقت نہ کروانے پر بورڈ کے قائم مقام چیرمین نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کردیا۔

قائم مقام چیرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نجم سیٹھی عدالت کے احکامات پرعمل نہیں کررہے، عدالت نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا مگر انہوں نے اس سلسلے میں تاحال کچھ نہیں کیا، نجم سیٹھی اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہے ہیں۔ عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں