کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی پر شامی حکومت تعریف کی حقدار ہے امریکی وزیر خارجہ

کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی پرشامی صدر بشارالاسد تعریف کے مستحق ہیں، یہ اچھا آغازہے جسکا امریکا خیرمقدم کرتا ہے، جان کیری


ویب ڈیسک October 07, 2013
کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا کام اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کے ایک ہفتے بعد ہی شروع کردیا گیا جو قابل ستائش ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے معاہدے پر عمل کرنے پر شام کی حکومت تعریف کی حقدار ہے۔


انڈونیشیا میں اپنے روسی ہم منصب سرگے لاروف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا کام انتہائی قلیل وقت میں شروع ہوا جس کے لئے تعاون کرنے پر وہ روس اور شام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا کام اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کے ایک ہفتے بعد ہی شروع کردیا گیا جو قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی پر شام کے صدر بشارالاسد تعریف کے مستحق ہیں، یہ ایک اچھا آغاز ہے جس کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز شام میں عالمی ماہرین کی ٹیم کی جانب سے کیمائی ہتھیاروں کی تلفی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں شام کے میزائلز اور کیمیکل بموں کو تلف کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں