سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھ جائے تو لاگت کم ہو جائے گی

جب جوہری توانائی کے پلانٹ آئیں گے توبجلی مزید مہنگی ہوجائے گی۔


سید اختر علی October 07, 2019
جب جوہری توانائی کے پلانٹ آئیں گے توبجلی مزید مہنگی ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

موسم سرما میں بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیداوارکم کردی جاتی ہے اور لاگت بڑھ جاتی ہے۔

بجلی کی لاگت اور ٹیرف بڑھتا جارہاہے، ایسے میں لاگت اور ٹیرف میں کمی کے طریقے تلاش کرنا ناگزیر ہوگیا ہے، مثال کے طور پر اس وقت ونڈ پاور پروجیکٹ کیلیے28روپے فی کلو واٹ ہے جبکہ نئے ونڈ پاور پلانٹ کیلیے ٹیرف 4روپے فی کلوواٹ ہے۔

جب جوہری توانائی کے پلانٹ آئیں گے توبجلی مزید مہنگی ہوجائے گی جبکہ اس وقت پرانی مشینری اور سستی گیس کی بدولت لاگت قابو میں ہے۔ موسم گرما میں بجلی کا استعمال زیادہ جبکہ موسم سرما میں بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیداوارکم کردی جاتی ہے اور لاگت بڑھ جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں