میانوالی اور ملتان میں 2بچے درندگی کا شکار تفتیش شروع
ملتان میں 14سالہ بچے کی لاش ملی، میانوالی میں 4سالہ بچے کو باڑے میں دبایا گیا تھا
میانوالی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان لاش جانوروں کے باڑے میں دبا گئے مگر سر باہر رہنے سے راز فاش ہوگیا۔
علاقہ بٹیاں میانوالی کا ساڑھے 4سالہ محمد ابراہیم نیازی ولد حمید اللہ خان گزشتہ شام کو گھر سے لاپتہ ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ گزشہ شب تلاش کے بعد بچے کی لاش گھر کے ساتھ جانوروں کے باڑے سے ملی جسے زمین میں دبا دیا گیا تھا، پہلے زیادتی پھر قتل کیا گیا۔
سوشل میڈیا اور میڈیا میں واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا ۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس موقع پر ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے واقعہ کی تفتیش کیلیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
دریں اثنا ملتان میں اغوا ہونے والے 14 سالہ لڑکے ارسلان کی لاش مل گئی، گزشتہ روز نہر نو بہار ملتان سے ایک لاش ملی، جس کی شناخت ارسلان کے نام سے کی گئی جو یکم اکتوبر کو شہر سے اغوا ہوا تھا۔
پولیس کے ذمے دار ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ 14 سالہ ارسلان کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی جس کے بعد اس کی زندگی کی باقی ماندہ سانسیں چھین لی گئیں، ارسلان کے اغوا ہونے کے بعد سے اس کے اہل خانہ متعلقہ تھانہ کے چکر لگا رہے تھے لیکن پولیس بچے کی تلاش میں یکسر ناکام رہی اور 5 دن بعد لاش مل گئی۔