وزیراعظم سمیت 156 ارکان اسمبلی نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں الیکشن کمیشن

وزیراعظم نواز شریف نے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، الیکشن کمیشن حکام


ویب ڈیسک October 07, 2013
وزیراعظم نواز شریف نے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، الیکشن کمیشن حکام. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سمیت 156 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، لیکن کمیشن کو تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تاہم الیکشن کمیشن کو اب تک 1013 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات مل چکی ہیں، جن میں 95 سینیٹرز، 304 ارکان قومی اسمبلی ،335 ارکان پنجاب اسمبلی، 140 ارکان سندھ اسمبلی،76 ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی اور 55 بلوچستان اسمبلی کے ارکان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |