وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میرٹ کی بنیاد پر ملک کے اعلیٰ عسکری عہدوں پر تقرریوں پر متفق

عسکری اور سول عہدوں پر تعیناتیوں میں میرٹ اور سنیارٹی کو ملحوظ خاظر رکھا جائے گا، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 07, 2013
آرمی چیف اور چیئرمین نیب سمیت تمام عہدوں پر تعیناتی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور شفاف طریقے سے کی جائے گی، وزیر اعظم۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اعلٰی عسکری و سول عہدوں پر تقرریوں کےلئے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ان کے بھائی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شبہاز شریف نے طویل ملاقات کی، جس میں آئندہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیئرمین نیب کے عہدوں پر تقریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈھائی گھنٹے طویل مشاورت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ عسکری اور سول عہدوں پر تعیناتیوں میں میرٹ اور سنیارٹی کو ملحوظ خاظر رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف اور چیئرمین نیب سمیت تمام عہدوں پر تعیناتی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور شفاف طریقے سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کل ریٹائر ہورہے ہیں ان کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلا ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور پاک فوج کے سینئر ترین جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے نام زیر غور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں