ایل او سی کے قریب جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا دھرنا جاری

مظاہرین نے بارش اور شدید سردی میں شاہراہ سرینگر پر رات گزاری


ویب ڈیسک October 07, 2019
مظاہرین نے بارش اور شدید سردی میں شاہراہ سرینگر پر رات گزاری فوٹو:ٹوئٹر

آزاد کشمیر میں چکوٹھی کے قریب ایل او سی عبور کرنے کے خواہش مند کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے قریب جسکول کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے بارش اور شدید سردی میں شاہراہ سرینگر پر رات گزاری تاہم سخت موسم بھی ان کے عزم اور حوصلوں میں کمی نہ کرسکا۔

مظاہرین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قید میں موجود اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لیے جوش و جذبہ دیدنی ہے۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ راستے سے رکاوٹیں ہٹاکر ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے دی جائے، راستہ ملنے تک جسکول کے مقام پرہی دھرنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ہزاروں شہریوں کا ایل او سی عبور کرنے کےلیے آزادی مارچ

مارچ میں شامل شرکا نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں بینرز ، کشمیر کے پرچم، جے کے ایل ایف رہنماؤں یاسین ملک اور دیگر کی تصاویر اٹھارکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں محصور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایل او سی کو عبور کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

ادھر مظاہرین کو قابو کرنے اور ایل او سی پار کرنے سے روکنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری اردگرد کی پہاڑیوں پر مورچے سنبھالے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں