بچن فیملی نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا

امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک اور بہو ایشوریہ رائے بچن نے رواں مالی سال کل 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا


ویب ڈیسک October 07, 2013
بچن فیملی کو رواں سال سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ایک خاندان قراردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بچن خاندان رواں مالی سال کے اختتام تک 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کرکے بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے خاندان میں سے ایک خاندان بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں بچن خاندان کے سربراہ امیتابھ بچن کو 25 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے پر انفرادی طور پر سب سے زیادہ ٹیکس اد اکرنے والا قرار دیا گیا جس کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک امیتابھ بچن کل 37 کروڑ روپے بطور ٹیکس ادا کریں گے تاہم اب بھارت کے شعبہ ٹیکس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن نے رواں مالی سال کل 53 کروڑ 81 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا جس کے بعد انہیں رواں سال سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ایک خاندان قراردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |