سزائے موت کا قانون ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سزائے موت کا قانون ختم کرنے سے ملک میں جرائم کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے لہٰذا اس قانون کو ختم کیا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 07, 2013
ایسے مجرم جو دیت ادا نہیں کرسکتے، حکومت ان کی دیت ادا کرکے رہائی کے احکامات جاری کرے، درخواست میں مؤقف فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ملک میں سزائے موت کا قانون ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

سزائے موت کا قانون ختم کرنے کے لئے بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں سزائے موت ختم ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں دیت اور قصاص کا قانون موجود ہے جن کے تحت قتل کے مجرم کو معافی مل سکتی ہے، سزائے موت کا قانون ختم کرنے سے ملک میں جرائم کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے لہٰذا اس قانون کو ختم کیا جائے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایسے مجرم جو دیت ادا نہیں کرسکتے، حکومت ان کی دیت ادا کرکے رہائی کے احکامات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |