ارشد پپو قتل کیس پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نےایک بار پھر مفرورملزمان کواشتہاری قراردیتےہوئےسابق ایس ایچ اوجاوید بلوچ کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونےپرجیل بھجوادیا


ویب ڈیسک October 07, 2013
مقتول کی بیوہ اور بیٹے کے بیان ریکارڈ ہونے تک شاہجہاں بلوچ کو ضمانت نہیں مل سکتی، عدالت کا فیصلہ فوٹو: فائل

انسداد ددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دیگرمفرورملزموں کو اشتہاری جبکہ سابق ایس ایچ اور بغدادی جاوید بلوچ کو جیل منتقل کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ارشد پپوقتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ، سابق ایس ایچ او بغدادی تھانہ انسپکٹر جاوید بلوچ، کالعدم امن کمیٹی کے مفرور سربراہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیربلوچ سمیت دیگر ملزموں کو پیش کیا گیا، عدالت کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری سے متعلق استفسار پر تفتیشی افسر نے عدالت کو مفرور عزیر جان بلوچ، حبیب جان بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلا سمیت 22 ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ عدالت نے ایک بار پھر مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھجوا دیا۔

شاہجہان بلوچ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ملزم کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے فاضل جج نے کہا کہ مقتول کی بیوہ نے ان پر شدید نوعیت کے الزام عائد کئے ہیں کہ ارشد پپو کے قتل کے وقت وہ جیل میں نہیں لیاری اسپتال میں تھے ، مدعی کے مطابق آپ کے کہنے پر ارشد پپو اور دوسروں کا قتل کیا گیا،اس لئے مقتول کی بیوہ اور بیٹے کے بیان ریکارڈ ہونے تک انہیں ضمانت نہیں مل سکتی، اگر وہ چاہیں تو سندھ ہائی کورٹ سے اپنی ضمانت کے لئے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |