مودی کو وارننگ دیتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے وزیرخارجہ

ایسا نہ ہو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے، شاہ محمود قریشی

ایسا نہ ہو لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔ شاہ محمود قریشی - فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی کو وارننگ دیتے ہیں کہ مظالم بند کرے یہ نہ ہولوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔

ملتان میں قومی زکریا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوروز قبل امریکی سینیٹر آئے وہ ان 4 سینیٹرز میں سے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو خط لکھا کہ کشمیر میں کرفیو کھولا جائے، امریکی سینیٹر پہلے نئی دلی گئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر جانا چاہا مگر روک دیا گیا اور جب انہوں نے آزاد کشمیر میں جانے کی خواہش کی تو ہم نے ہر کونے میں جانے کا کہا، جو لوگ آزاد کشمیر جانا چاہتے ہیں ان کو مقبوضہ کشمیر بھی جانے دیا جائے تاکہ حالات سامنے آسکیں۔


وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت فی الفور کشمیر سے کرفیو اٹھائے، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو آزادی دی جائے، مساجد کے تالے کھولے جائیں تاکہ مذہبی عبادت ادا کی جاسکے، بھارت کی سرکار معصوم پلیٹ گن سے لوگوں کو اندھا کیا جارہا ہے، وہ ختم کرے اور مودی کو وارننگ دیتے ہیں کہ مظالم بند کرے یہ نہ ہولوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا اس بات پر متفق ہے کہ اس وقت امن سب سے اہم ہے اور ہم بھی افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، طالبان کو کہا کہ اس وقت امن کے سب سے زیادہ ضرورت ہے، جب 12 رکنی طالبان کا وفد مجھے ملنے آیا تو انہیں بھی امن کا پیغام دیا جب کہ وزیراعظم نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا اور وہاں تجارت کے راستے کی توسیع کی، پاکستان چاہتا ہے امن ہو، آمدورفت میں اضافہ ہو، بچوں کا علاج ہو اور تعلیم دی جائے۔
Load Next Story