ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

قرض کی رقم سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے دی گئی ہے


ویب ڈیسک October 07, 2019
قرض کی رقم سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے دی گئی ہے (فوٹو: فائل)

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے دوسو ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کو قرض کی رقم سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شی زن چن نے کہا تھا کہ 5 دہائیوں میں پاکستان اوراے ڈی بی نے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، برآمدات کے فروغ، نجی شعبے کی استعداد میں اضافے، سرکاری شعبوں کی کارکردگی میں بہتری، ملکی مالیاتی مارکیٹوں کے فروغ و استحکام، شہری خدمات کی فراہمی سمیت متنوع شعبوں میں مل کر کام کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پُرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |