قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم کے القاعدہ سے متعلق بیان کی وضاحت طلب کرلی

اس قسم کے بیانات سے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اس قسم کے بیانات سے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتا ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے القاعدہ کو تربیت سے متعلق بیان کی وضاحت طلب کرلی۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔


کمیٹی میں وزیراعظم عمران خان کے سکیورٹی اداروں کی القاعدہ کو ٹریننگ سے متعلق بیانات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ سے وزیراعظم کے بیانات سے متعلق وضاحت طلب کرتے ہوئےکہا کہ القاعدہ سے متعلق جو بات کی گئی اس کی وضاحت کریں، اس قسم کے بیانات سے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتا ہے، القاعدہ کا بیان زبان کی لغزش ہوسکتی ہے لیکن وضاحت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ نائن الیون سے قبل افغانستان میں پاک فوج اور آئی ایس آئی نے القاعدہ کی لڑنے کی تربیت دی تھی۔
Load Next Story