حکمرانوں کو مزید وقت دیا تو وہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیں گے مولانا فضل الرحمان 

تمام طبقات موجودہ حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 07, 2019
تمام طبقات موجودہ حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام طبقات موجودہ حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرچکے اور ہماری جنگ ملک دشمن پالیسی سازوں سے ہے۔

جے یو آئی (ف) کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج کررہے ہیں، آئین کی اسلامی شقوں کا تحفظ، دوبارہ انتخابات، اور وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مشترکہ بیانیہ ہے جس پر سب نے اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، تمام طبقات حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا تو وہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، وہ آزاد مارچ میں شریک ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور حکومت کشمیر پر اپنا مقدمہ پیش کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، کشمیر پر خفیہ سودے بازی سے ہمیں قریبی دوست ممالک کے ووٹ بھی نہ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں