کوئٹہوکلا کابلوچستان میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کیخلا ف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پرآج کوئی بھی وکیل...


ویب ڈیسک August 31, 2012
کیخلا ف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پرآج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا. فائل فوٹو

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نقوی کے قتل کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نقوی کونا معلوم افراد نے گزشتہ روز گن مین اور ڈرائیور سمیت قتل کردیا تھا، جس کیخلا ف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پرآج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا ۔عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سےسائلین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قتل کا مقدمہ جناح ٹاؤن پولیس تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے، مقتول جج کی میت بذریعہ جہاز کراچی روانہ کردی گئی ہے جہاں ان کی تدفین ہوگی ۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نقوی کے قتل کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 50 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں