ملالہ نے اسلام کو بدنام کیا اگرموقع ملا تو اس پردوبارہ حملہ کریں گے کالعدم تحریک طالبان

ملالہ نے اسلام پر تنقید کی اسے قتل کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہو گا، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان


ویب ڈیسک October 07, 2013
اسلام عورتوں کوقتل کرنے کا مخالف ہے تاہم اسلام کے خلاف جنگ کرنے والوں کا ساتھ دینے والی خواتین کو قتل کیا جا سکتا ہے، شاہد اللہ شاہد فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اسلام کو تنقید نشانہ بنایا اس لیے وہ اس پر دوبارہ حملہ کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ملالہ پر دوبارہ حملہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں کیونکہ ملالہ نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ملالہ نے اس بات کو قبول بھی کیا کہ اس نے اسلام پر حملہ کیا اسی لیے ہم نے اسے نشانہ بنایا اور اگر دوبارہ موقع ملا تو ہم اسے قتل کرکے فخر محسوس کریں گے، شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ اسلام عورتوں کو قتل کرنے کا مخالف ہے تاہم اسلام کے خلاف جنگ کرنے والوں کا ساتھ دینے والی خواتین کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پر طالبان نے سوات میں حملہ کیا تھا جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں برطانیہ کے اسپتال منتقل کیا گیا،اپنی صحت یابی کے بعد وہ برملا اس بات کا اظہارکرچکی ہیں کہ طالبان اسلام کو بدنام اور اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں